اسرائیلی فوج میں بغاوت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل+ ویڈیو
اسرائیلی فوجیوں کی حکومت کی توہین کرنے اور فلسطین کی حمایت کا اعلان کرنے کی ویڈیو دوبارہ نشر ہونے سے عبرانی میڈیا پریشان ہوگیا ہے اور اس نے اس رویے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: عبرانی میڈیا پر ایک ویڈیو دوبارہ نشر ہوئی ہے جس میں غاصب حکومت کے فوجیوں کو عربی میں جنین کے مجاہدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
الجزیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس ویڈیو کی وسیع پیمانے پر ریلیز کے بعد بتایا کہ فوج نے مذکورہ فوجیوں کی مذمت کی ہے اور ان کے خلاف تعزیری اقدامات کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔
ان میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اسرائیل کے جنوب میں ایک آرمی ٹرانسپورٹ سنٹر میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ خدا جنین اور فلسطین کے ساتھ ہے، اسرائیل واصل جہنم ہوگا، یہ ویڈیو آپ کو آخرت کی زندگی کی طرف لے جائے گا ۔
مذکورہ فوجیوں نے فوری طور پر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر آن لائن شیئر کردیا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے بیان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ان فوجیوں کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ فوج نے جو اس رویے کو اسرائیلی فوج کی اقدار سے متصادم سمجھتا ہے، بتایا ہے کہ ان کو سخت تادیبی سزائیں دی جائیں گیں۔