Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  •  روس کا لڑاکا طیارہ مگ 31 تربیتی پرواز کے دوران لا پتہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کا لڑاکا طیارہ MiG-31  بحرالکاہل سے دور کامچٹکا (Kamchatka) جزیرے پرپرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لا پتہ ہو گیا اور طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔

طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے تاہم طیارے کا ملبہ تاحال نہیں مل سکا ۔ طیارے کے گرنے کی وجہ کا بھی ابھی تک تعین نہیں ہوسکا۔

روسی فوج نے طیارہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ 1980 میں تیار کردہ MiG-31 ایک جڑواں انجن اور دو سیٹوں والا سپرسونک لڑاکا طیارہ ہے جو دشمن طیاروں اور کروز میزائلوں کو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں بھی ایک اور MiG-31 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم طیارے میں موجود پائلٹس بحفاظت نکل آئے تھے۔

ٹیگس