Jul ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے فریق باہمی گفتگو اور تعاون کا سلسلہ پھر سے شروع کریں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریش نے ایٹمی معاہدے کے فریقوں سے اپیل کی ہے کہ باہمی گفتگو اور تعاون کا سلسلہ پھر سے شروع کریں اور پہلی فرصت میں حل طلب مسائل کے بارے میں کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف اپنی پابندیاں جیسا کہ ایٹمی معاہدے میں ذکر ہوا ہے، یا تو ختم کرے یا انھیں استثنا دے اور ایران کے تیل کی تجارت کے حوالے سے استثنا کی مدت میں توسیع کرے۔

انہوں نے اپنی رپورٹ کی شق نمبر 15 میں ایران کے ایٹمی میزائل پروگرام اور ڈرون طیاروں کے بارے میں مغرب کے دعووں اور ان پر ایران اور روس کے جوابات کا تفصیل سے ذکر کیا لیکن اپنی رپورٹ کی 19 ویں شق میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کا سیکرٹریٹ ڈرون طیاروں کی فراہمی کے بارے میں موجود اطلاعات کا جائزہ لینے کا کام جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی فیادت میں مغرب کئی مہینوں سے جنگ یوکرین میں شدت آنے کے بعد سے ایران کے خلاف دعوے کر رہا ہے کہ جن کو ایران نے سختی کے ساتھ مسترد کیا ہے۔

ٹیگس