Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا: امریکہ کا اعتراف

مغربی اور صیہونی حکام کے ماضی کے دعووں کے باوجود امریکہ کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کی انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر کی رپورٹ میں آیا ہے کہ تہران بدستور اپنی تحقیقاتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس رپورٹ میں ایک بار پھراس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ایران اس وقت ایٹم بم تیار کرنے اور اس کے تجربے کے سلسلے میں کوئی بھی کلیدی سرگرمیاں انجام نہیں دے رہا ہے۔

اس رپورٹ کو امریکہ کے انٹیلی جنس اور خفیہ اداروں کی رپورٹوں کا نتیجہ اور نچوڑ قرار دیا جا سکتا ہے۔

امریکہ کے انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب مغربی اور صیہونی حکام بدستور ایرانو فوبیا کے اپنے ناکام پراجیکٹ کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایران نے ہمیشہ اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

ٹیگس