Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی حمایت میں منظور ہونے والی قرار داد کی سخت مخالفت

امریکی ایوان نمائندگان نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی حمایت میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرار داد منظور کر کے دعوی کیا کہ اسرائیل نسل پرست نہیں ہے۔

اسرائیل کی حمایت میں منظور ہونے والی اس قرارداد کی مخالفت کرنے والے 9 ڈیموکریٹ نمائندوں کا تعلق پروگیسیوگروپ سی پی سی سے ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت کی حمایت میں یہ قرارداد ایسے وقت میں پاس کی ہے کہ جب حالیہ ہفتوں کے دوران قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے فلسطینی ٹھکانوں پراپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور اس نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اپنا سب سے بڑا ہوائی حملہ غرب اردن پر کیا جس میں بڑے پیمانے پر فلسطینی شہید و زخمی ہوئے اوراستقامتی محاذ کے جوانوں نے اسرائیلی حملوں کا دندان شکن جواب دیا۔

ٹیگس