امریکی ڈالر کی گراوٹ اور زوال کا دور شروع
تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی گراوٹ اور زوال کا دور شروع ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق جو کہ اس ملک کی عوامی پالیسی کے میدان میں سب سے موثر امریکی تھنک ٹینکس میں شمار ہوتا ہے، امریکی حکومت نے ڈالر کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ایکٹوسٹ اور معاشی تجزیہ کار ٹام بیلیو کہتے ہیں، قومیں امریکی ڈالر سے دور ہو رہی ہیں، کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ پہلے ہی امریکی ڈالر کے کارڈ سے کھیل چکے ہیں اور ہار چکے ہیں ۔ امریکی حکومت کو اپنے اس رویے کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
امریکی سرمایہ دار اور ماقتصاد داں ریمنڈ ڈلیو کہتے ہیں کہ جب امریکہ کا سب سے بڑا ہتھیار پابندیاں ہیں اور امریکہ دوسرے ملکوں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کرتا ہے تو فطری طور پر دوسرے ممالک ڈالر پر اعتماد و انحصار نہیں کرتے اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں تجارتی معاملات دیگر کرنسیوں میں ہو رہے ہیں۔