Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • یوکرین کا ڈونیٹسک کے علاقے پرکلسٹر بموں سے حملہ

یوکرین نے کلسٹر بموں کے ذریعے ڈونیٹسک کے علاقے پر حملہ کیا ہے۔

ڈونیٹسک کے میئر الیکسی کولمزین کا یوکرین کے اس حملے کے بارے میں کہنا تھا کہ یوکرین نے گزشتہ رات ڈونیٹسک کے علاقے پر کئے جانے والے اس حملے میں کلسٹر بم استعمال کئے ہیں۔ جن میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈونیٹسک کے میئر الیکسی کولمزین کا کہنا تھا کہ یوکرین کے اس حملے میں ڈونیٹسک کے مرکز میں واقع اکنامکس اینڈ بزنس یونیورسٹی کی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

یوکرین نے امریکہ کے فراہم کردہ کلسٹر بموں سے یہ حملہ کیا ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے  جولائی کے مہینے میں کہا تھا کہ امریکہ کے فراہم کردہ کلسٹر ہتھیار یوکرین کے ہاتھوں میں ہیں۔

واضح رہے کہ کلسٹر ہتھیاروں پر دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں پابندی ہے۔

امریکہ نے 2003 میں عراق میں اور پھر 2009 میں یمن میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا تھا جو بہت سے عام شہریوں کے جانی نقصان کا باعث بنا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ روس کے خلاف دفاعی حملوں میں یوکرین کی ناکامی کے بعد مغربی ممالک کے بعض انتہا پسند سیاستداں اس کوشش میں ہیں کہ جس قیمت پر بھی ممکن ہو، یوکرینی فوج کے حوصلے دوبارہ بلند کریں اور انہیں امید دلائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں اس قسم کے اقدامات سے امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی بے بسی اور زیادہ عیاں ہوتی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس