جنگ یوکرین کے حوالے سے جدہ اجلاس کسی نتیجے کے بغیر ختم
Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
یوکرین اور روس کی جنگ کے بحران کو حل کرنے کے لئے سعودی عرب کے شہر جدہ میں دو روزہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں۔
برازیل، برطانیہ، ہندوستان، چین، امریکہ ، ترکیہ اور جنوبی افریقہ سمیت 30 سے زائد ممالک کے نمائندوں اور یورپی یونین کے ارکان نے بحران یوکرین کی پر امن راہ حل تلاش کرنے کے لئے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہفتے کو ایک دو روزہ اجلاس منعقد کیا۔ یہ اجلاس اتوار کی رات ایک بیان جاری کر نے کے بعد ختم ہو گیا تاہم یہ کہا گیا کہ اس اجلاس میں مثبت تجاویز پیش کی گئیں۔
اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا کہ جب روس کو اس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی لیکن سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ روس کے صدر کو اس اجلاس کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔