Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran

دنیا بھر میں لوگ اسکاٹ لینڈ کے بزرگ شہری کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق 83 سالہ ایلکس اسٹیل نے ایک کلب میچ میں آکسیجن سلینڈر پہن کر وکٹ کیپنگ کی۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے 1967 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو بھی کیا تھا۔
اس میچ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ بوڑھا ہونے پر کرکٹ چھوڑ دیتے ہیں لیکن اور لیجنڈز بوڑھا ہونا روک دیتے ہیں جب وہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا کہ 83 سالہ ایلکس اسٹیل کی پیٹھ پر آکسیجن سلینڈر ہے، ہمارے خیال میں وہ آکسیجن سلینڈر اصل آکسیجن نہیں بلکہ کرکٹ ان کے لیے اصل آکسیجن ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایلکس اسٹیل کو سانسوں سے متعلق ایک انفیکشن ہوا تھا جس میں ڈاکٹرز مریضوں کو اچھی غذا، توانا رہنے اور آکسیجن تھیراپی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد صارفین بزرگ شہری کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور ان کا مزید حوصلہ بھی بڑھا رہے ہیں۔

ٹیگس