Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات منقطع ہونے کی وجہ امریکہ ہے: روس

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہونے کی وجہ امریکہ ہے جو علاقے میں امن نہیں چاہتا۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے امریکی حکومت کو دروغ گو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود واشنگٹن نے کی ایف کو ہدایات دی ہیں کہ وہ امن مذاکرات کا سلسلہ منقطع کرے اور اس کے بعد وہ امن مذاکرات کے ناکام ہونے کا ذمہ دار ماسکو کو قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

ماریا زاخا رووا نے کہا کہ روس یوکرین مذاکرات انجام نہ پانے کی وجہ کے بارے میں امریکی دعوی جھوٹا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ترجمان وزارت خارجہ میتھیو ملر نے دعوی کیا تھا کہ روس کی جانب سے مخالفت کی بنا پر روس یوکرین امن مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہوا۔

 

ٹیگس