Aug ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • روس پر یوکرینی فوج کے ڈرون حملے سرکاری دہشت گردی ہے: روسی حکام

امریکہ اور مغربی ملکوں کے ہتھیاروں کے بل بوتے پر یوکرینی فوج اب ماسکو پر چڑھائی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے اعلی فوجی حکام منجملہ کریملن ہاؤس کے ترجمان پاسکوف اور روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے روس پر یوکرینی فوج کے ڈرون حملوں کو سرکاری دہشت گردی کا واضح مصداق قرار دیتے ہوئے اس طرح کے حملوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اس سے قبل روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ میدودیف نے اس بات پر کا ذکر کرتے ہوئے کہ یوکرین، روس کے خلاف جوابی حملے کر کے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکا ہے کہا تھا کہ روس کو غیر فوجی اہداف پر یوکرینی فوج کے بڑھتے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی فضائی سسٹم نے یوکرین کے دو ڈرون طیاروں کو، جو دارالحکومت ماسکو میں روسی ٹھکانوں کے قریب پرواز کر رہے تھے، مار گرایا تھا۔

 

ٹیگس