پولینڈ کے صدر نے یوکرینی فوجیوں کی توہین کی
Aug ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
امریکہ اور یورپی ممالک اپنے مفادات کی خاطر یوکرین کی جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولینڈ کے صدر آندریج دودا نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو میں یوکرینی فوجیوں کو پست ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو سستے میں روکا جا سکتا ہے اس لئے کہ کوئی امریکی فوجی تھوڑی مر رہے ہیں۔
یوکرین کے بیشتر ذرائع ابلاغ نے ان کے اس بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے یوکرین کے جوابی حملوں میں ہلاک ہونے والے ہزاروں یوکرینی فوجیوں کو نظراندازکئے جانے کے مترادف قرار دیا ہے۔
پولینڈ کے صدر کے حالیہ بیان سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں نیٹو میں یوکرین کے حامی ملکوں نے اس ملک کے دفاع کے بہانے اپنے پرانے اور ناکارہ ہتھیار روانہ اور اربوں ڈالر خرچ کر کے روسی فوج پر دباؤ بڑھانے کے لئے جنگ کو صرف فرسودہ بنانے کی کوشش کی ہے۔