Aug ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • یوکرین کے ڈرون کو در اندازی کرتے وقت مارگرایا گیا: روس

روس کی وزارت دفاع نے اس ملک کے بیلگورود شہر میں ایک یوکرینی ڈرون طیارے کے انہدام کی خبر دی ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کے ایک ڈرون کو آج اس وقت مارگرایا گیا جب بلگورود شہر میں وہ در اندازی کر رہا تھا۔ یہ شہر یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے ۔ اس واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے بھی کریمیا جزیرے کی حدود میں 20 یوکرینی ڈرون طیاروں کو مار گرائے جانے کی خبر دی تھی۔

حالیہ دنوں میں یوکرین روسی شہروں پر بارہا ڈرون طیاروں سے حملے کر چکا ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی اور قابل توجہ مالی نقصان کی خبر روس سے سامنے نہیں آئی ہے۔

برطانیہ میں روسی سفیر آندرے کلین کا کہنا ہے کہ یوکرین روس کے جوابی حملوں کے بعد اپنی ناکامی کے سبب اب روس میں غیر عسکری اہداف کے خلاف دہشت گردانہ اقدامات پر اتر آیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک اس جنگ میں یوکرین کے ڈیڑھ لاکھ  سے زائد فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس