اردن، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان پانی اور بجلی کے معاملات پر اجلاس
Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
2021ء میں ہونے والے سہ طرفہ معاہدہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اردن، امارات اور صیہونی حکومت کا اجلاس جلد شروع ہونے والا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پانی اور بجلی کے مشترکہ منصوبے کے تحت اردن، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان مشترکہ اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اردن کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے پانی، بجلی اور ماحولیات کے وزیر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس اجلاس میں اس معاہدہ پر حتمی دستخط کئے جائیں گے جس پر 2021ء نے تینوں فریقوں نے آمادگی کا اظہار اور ابتدائی دستخط کئے تھے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آج اجلاس منعقد ہونے کا احتمال ہے اور اس معاہدے کے تحت اردن کو سالانہ 200 ملین کیوبک میٹر پانی مل سکے گا۔