بیجنگ میں انڈر 17 ایرانی ٹیم نے روبوٹ چیلنج کپ میں سلور میڈل جیت لیا
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے روبوٹ چیلنج 2023ء کے مقابلوں میں ایران کی انڈر 17 تیم نے سلور میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی 42 نوجوانوں پر مشتمل انڈر 17 ٹیم نے چین میں ہونے والے روبوٹ چیلنج مقابلوں کی پانچ مختلف کیٹیگری میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر اس سائنسی روبوٹ چیلنج مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا۔ اس سال بیجنگ میں ہونے والے ان مقابلوں میں 24 ممالک کے 3000 انڈر 17 طالب علموں نے شرکت کی جو 11 سے 13 اگست 2023ء تک منعقد ہوئے۔ ان روبوٹ چیلنج مقابلوں میں چین کے علاوہ روس، جنوبی کوریا، ملائیشیا، ترکی، متحدہ عرب امارات، آسٹریا، چیک ری پبلک، پولینڈ، مصر، تیونس، الجیریا، نیوزی لینڈ، میکسیکو، ایکواڈور، ارجنٹینا، منگولیا، تھائی لینڈ، نیپال، بنگلہ دیش، قزاقستان ، اتھوپیا اور ایران کی ٹیمیں شامل تھیں۔ یہ سالانہ روبوٹک مقابلہ 2004ء سے ہر سال منعقد کیا جا رہا ہے۔