Aug ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی خلا میں جاسوسی سیٹلائیٹ بھیجنے کی ایک اور کوشش ناکام

شمالی کوریا خلاء میں جاسوسی سیٹلائیٹ بھیجنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مھر نیوز نے شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ خلاء میں سیٹلائیٹ بھیجنے کی اس کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیونگ یانگ نے آج ایک خلائی راکٹ کے ذریعے جاسوسی سیٹلائیٹ بھیجنے کی کوشش کی تاہم تیسرے مرحلے میں راکٹ کی خرابی کے باعث یہ مشن بھی ناکام ہو گیا- جب کہ شمالی کوریا کے فضائی تحقیقات کے ادارے ناڈا (NADA) نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے خلاء میں جاسوسی سیٹلائیٹ بھیجنے کی ایک ماہ میں یہ دوسری کوشش تھی۔

ٹیگس