Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا سال ناکام: سی این این کا سروے

سی این این چینل کے سروے کے مطابق اکثر امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا سال ناکام رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایس آر ایس ایس اور سی این این چینل کے ذریعہ کرائے گئے ایک سروے میں اکثر امریکیوں نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا سال ناکام رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے غلط فیصلے کئے ہیں۔

سروے کے مطابق تقریباً ہر شعبے میں ٹرمپ انتظامیہ کے بارے میں عام طور سے امریکیوں کی رائے منفی ہے۔

ایس آر ایس ایس اور سی این این چینل کے اس سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ترجیحی فیصلے غلط ہیں اور امریکہ کی موجودہ حکومت نے لوگوں کی مالی مشکلات کو حل کرنے کی طرف بہت کم توجہ دی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سروے میں شریک 58 فی صد افراد نے بتایا کہ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کا پہلا سال ناکام رہا ہے۔

 

 

ٹیگس