Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی طرف سے ایران میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف 12 جنوری کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت کی ستائش

پاکستان کے وزیر دفاع نے ایران کے بعض علاقوں میں ہونے والی بدامنی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف 12 جنوری کو نکالی گئیں ریلیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے پاکستان کا عزیز برادار اور ہمسایہ ملک رہا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایران کے بعض علاقوں میں ہوئیں حالیہ دہشت گردانہ اور شر پسندانہ کارروائیوں کے خلاف اور اسلامی جمہوری نظام کی حمایت میں پورے ایران میں 12 جنوری کو ہوئیں پرشکوہ ریلیوں کی تصاویر شائع کی ہیں اور ان ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کو سراہا ہے۔

 

پاکستانی وزیر دفاع نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران ہمیشہ سے ہمارا عزیز برادر اور ہمسایہ ملک رہا ہے اور اس کی سلامتی پاکستان کی دلی خواہش رہی ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ایران کی سلامتی، آزادی و خودمختاری اور اس کی قومی حاکمیت ہمارے لئے ہمیشہ عزیز رہی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور غاصب اسرائیل کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گردوں کی دہشت گردی اور جارحانہ کارروائیوں کے خلاف اور اسلامی جمہوری نظام کی حمایت میں 12 جنوری کو تہران اور دیگر ایرانی شہروں میں نکالی گئیں پرشکوہ ریلیوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوفلمیں پاکستان کے سوشل میڈیا چینلوں پر زبردست وائرل ہورہی ہیں اور صارفین، دشمنوں کے ایرانو فوبیا منصوبے کی ایک بار پھر ناکامی پر اظہار مسرت کر رہے ہیں۔ 

 

ٹیگس