گیبون میں فوجی بغاوت، عوام نے خوشیاں منائی+ ویڈیو
Aug ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
گیبون کے فوجیوں نے اقتدار پر قبضہ کرکے حال ہی میں انتخاب جیت کر صدر بننے والے علی بونگو اونڈیمبا کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور ملکی سرحدیں غیر معینہ مدت تک بند کر دیں۔
سحر نیوز/ دنیا: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گیبون میں صدارتی الیکشن میں 64 سالہ بونگو علی بونگو اونڈیمبا کی مسلسل تیسری بار فتح کے اعلان کے دو دن بعد اعلیٰ فوجی سپاہیوں کے ایک گروپ نے قومی ٹیلی ویژن پر آکر اقتدار سنبھالنے کا اعلان کردیا۔
علی بونگو کی حکومت کے خلاف 2019 میں بھی گیبون میں فوجی بغاوت کی گئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی اور چار فوجی افسران کو گرفتار کرکے سزائیں دی گئی تھیں۔
فوجی بغاوت کے سربراہ نے اقتدار پر قبضے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ انتخابی نتائج کو منسوخ اور پارلیمنٹ کو معطل کردیا جب کہ فضائی اور بری سرحدیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں۔