ویتنام میں بھیانک آتش زدگی، کم سے کم 50 افراد ہلاک
ویتنام کے دارالحکومت میں آتش زدگی کے بھیانک حادثے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں کل رات دیر گئے ایک 9 منزلہ اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ویتنام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جب رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے آگ لگی تو زیادہ تر لوگ گھر میں ہی تھے۔ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ آگ پر قابو پانا بہت مشکل تھا کیونکہ اپارٹمنٹ ٹاور ایک تنگ گلی میں واقع ہے۔ ویتنام کی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ آگ بجھانے والی گاڑیوں کو جائے وقوعہ سے 300 سے 400 میٹر کے فاصلے پر کھڑا کرنا پڑا اور امدادی کارروائیاں انجام دی گئيں۔ بتایا جاتا ہے کہ اپارٹمنٹ ٹاور میں میں 45 خاندان رہتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق عمارت سے نکالے گئے 70 افراد میں سے 54 کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔