Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کو کارآمد بنانے کے لئے کافی تبدیلیوں کی ضرورت، روس

روس کے ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کارآمد بنانے کے لئے کافی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حقیقی طور پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ اہم ترین بین الاقوامی ادارے کی حیثیت سے اسے بااثر بنایا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ البتہ ان تبدیلیوں کے لئے تمام رکن ملکوں اور ان تمام ملکوں کی مفاہمت و اتفاق رائے کی ضرورت ہے جنھوں نے حال ہی میں مختلف شعبوں میں خاص طور سے سیکورٹی اور اقتصادی طور پر قابل ذکر ترقی و پیشرفت کی ہے اور خود کو مزید بااثر بنایا ہے اور عالمی سطح پر جن کا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔

روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پاسکوف کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹیجک رابطوں کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل میں تبدیلیوں کا مسئلہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹیگس