Sep ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran

برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیل کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ مجسمہ برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں نصب ہوگا، اس فن پارے کو "حجاب کی طاقت" کا نام دیا گیا ہے۔

اس مجسمے کو لیوک پیری نے ڈیزائن کیا ہے جسے اگلے ماہ (اکتوبر) میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے اسمتھ وک میں رکھا جائے گا۔ اسٹیل کا یہ مجسمہ 5 میٹر (16 فٹ) لمبا اور تقریباً ایک ٹن وزنی ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ باجحاب لڑکی کا یہ مجسمہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے۔
مجسمہ تیار کرنے والے ڈیزائنر لیوک پیری کا کہنا ہے کہ ’حجاب کی طاقت‘ ایسا فن پارہ ہے جو اسلامی عقیدے سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کی نشاندہی کرتا ہے جو حجاب لیتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کا وہ طبقہ ہے جس کی نمائندگی بہت کم ہے لیکن بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

ٹیگس