دنیا کو انسانیت کے بعض حقوق ادا کرنے میں ناکامی ہوئی، اقوام متحدہ کا اعتراف
اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ دنیا کو انسانیت کے بعض حقوق ادا کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مارٹن گریفتھس نے گزشتہ شب میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری کو بیس روز ہو چکے ہیں ۔ یہ بمباری ان علاقوں پر زیادہ شدید ہوگئی ہے جن کا محفوظ رہنا طے پایا تھا۔
اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امدادی امور کے سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوششوں کے باوجود انسان دوستانہ امداد بڑی مشکل سے غزہ میں پہنچائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام شہریوں کاتحفظ کیا جانا جاہئے ۔ انہیں وہ تمام چیزیں فراہم کی جانی چاہئيں جو زندہ رہنے کے لئے ضروری ہوتی ہیں اور جن لوگوں کو ان چیزوں کی بہت ضرورت ہے ان تک یہ چیزیں پہنچائے جانے کا موقع دیا جانا چاہئے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوفناک حملے فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بن سکتے ہیں۔
آنٹونیو گوٹریش مزید کہا کہ یہ جاننا اہم ہے کہ حماس کے حملے فضا میں نہیں ہوئے ہیں فلسطینی عوام کو پچاس برسوں سے قبضے کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ان بیانات کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے مارٹن گریفتھس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ وہ آنٹونیو گوٹریش کے بیانات کے خلاف احتجاج کے طور پر اقوام متحدہ کے دوسرے نمائندوں کو بھی ویزا جاری نہیں کرے گی۔