غزہ پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں سے مغربی ایشیا کی معیشت پر ایک اور ضرب لگے گی: آئی ایم ایف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i426925-غزہ_پر_صیہونی_حکومت_کے_جاری_حملوں_سے_مغربی_ایشیا_کی_معیشت_پر_ایک_اور_ضرب_لگے_گی_آئی_ایم_ایف
امریکی ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں حماس کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی حمایت اور اس حکومت کے خلاف حماس کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں سے مغربی ایشیا کی معیشت پر ایک اور ضرب لگے گی: آئی ایم ایف

امریکی ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں حماس کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی حمایت اور اس حکومت کے خلاف حماس کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا:عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے سے مصر، لبنان اور اردن سمیت مغربی ایشیا کی معیشت پر ایک اور ضرب لگے گی۔

یہ ایسے میں ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں حماس کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی حمایت اور اس حکومت کے خلاف حماس کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی تھی۔ ایوان نمائندگان کے نو ارکان نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں چار سو بارہ اراکین نے حماس کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی حمایت کی لیکن نو اراکین نے وسیع حملے کرنے کی بنا پر صیہونی حکومت کی مذمت کی اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حکومت کو اپنی مالی امداد بند کر دے۔