اقوام متحدہ: صیہونی حکومت کے نمائندے کی تقریر کا بائیکاٹ
Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو یکے بعد دیگرے نا قابل تلافی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے کی تقریر کو، دیگر ممالک کے نمائندے چھوڑ کر چلے گئے، سننا تک پسند نہ کیا۔
واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فورسز نے کل رات غزہ پر زمینی اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں اب تک 100 فلسطینی شہید ہو اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے تازہ ترین اعدادوشمار میں شہدائے غزہ کی تعداد سات ہزار تین سو چھبیس بتائی ہے۔
بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہونے سے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل کٹ گیا ہے۔