اقوام متحدہ کو ہی ہرچھوٹی اور بڑی قوم کو اکٹھا کرنے کی اخلاقی اور قانونی صلاحیت ہے: جنرل اسمبلی کی صدر کا بیان
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے امریکی صدر کے’امن بورڈ‘ کے تناظر میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہی ایسا واحد ادارہ ہے جس میں ہرچھوٹی اور بڑی قوم کو اکٹھا کرنے کی اخلاقی اور قانونی صلاحیت ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیربک نے کہا ہے کہ اگر ہم اس طرح سے اقوام متحدہ کے کردار پر سوال اُٹھاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم تاریک دور میں واپس چلے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بات زورد یکر کہی کہ اقوام متحدہ ہی ایسا واحد ادارہ ہے جس میں ہرچھوٹی اور بڑی قوم کو اکٹھا کرنے کی اخلاقی اور قانونی صلاحیت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ’امن بورڈ‘ پر تنقید کرنے والے عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ بورڈ اقوام متحدہ کے کردار کو محدود کر دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ساٹھ ممالک کو اس’امن بورڈ‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے اور ساتھ ہی تمام ممالک کو بورڈ کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر ادا کرنے کی شرط رکھی ہے۔امریکی صدر خود ہی اس ’امن بورڈ‘ کے تاحیات چیئرمین ہوں گے۔