Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • دنیا سے غزہ کا رابطہ منقطع ہو گيا

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے غزہ پر صیہونی جارحیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس علاقے کا مواصلاتی نظام بحال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کو نہایت خطرناک صورت حال کا سامنا ہے۔ اس تنظیم نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو ایسے جارحانہ حملے بند کرنا ہوں گے کہ جن میں عام شہری منجملہ عورتیں اور بچے مارے جا رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے غزہ پر صیہونی جارحیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس علاقے کا مواصلاتی نظام بحال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ امدادی کارروائیان انجام پا سکیں۔

اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ نے بھی اعلان کیا کہ تل ابیب نے غزہ میں تمام سہولیات کا سلسلہ منقطع کر کے اس علاقے میں اپنے ہولناک ترین جرائم کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

غزہ میں حماس کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کی بجلی و پانی کے ساتھ انٹرنیٹ لائن بھی غاصب صیہونی حکومت نے منقطع کر دی ہے جبکہ وہ غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ ترین بمباری کر رہی ہے۔

فلسطین کی ٹیلی کمیونیکشن کمپنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہو چکے ہیں اور صیہونیوں نے دنیا سے غزہ کا رابطہ ہی ختم کر دیا ہے۔

ٹیگس