امریکی ہتھیاروں سے غزہ کے عوام کا قتل عام
Nov ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
امریکہ جہاں یوکرین میں جنگ کی آگ کے شعلوں کو بھڑکا رہا ہے وہیں اب اس نے غزہ کا رخ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکہ اس وقت ایسے بم اور اسلحہ فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے جو صیہونی حکومت جنگ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے جبکہ صیہونی حکومت کو فراہم کردہ امریکی جنگی طیاروں سے بھی غزہ کے عوام پر بمباری کی جا رہی ہے۔
لیکن ساتھ ہی امریکی صدر بائیڈن نے ایک عوام فریبانہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کا زندگی سے محروم ہونا افسوس ناک ہے اور غزہ میں اتنی اموات پر ہم غمگین ہیں۔
بائیڈن نے دعوی بھی کیا کہ جنگ میں عام شہریوں کی حمایت کے بارے میں بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے کے بارے میں ہم تل ابیب پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ صیہونی حکومت پر دباؤ سے بائیڈن کی مراد کیا ہے؟