اسرائیل نازیوں سے بھی بدترہے: برطانوی لیبر پارٹی کے سابق رکن
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق رکن پارلیمان کرس ولیم سن نے اسرائیل کو نازیوں سے بدتر قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ارنا نے یورشلم پوسٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ٹاک ٹی وی کے اینکر نے ولیم سن سے ایک انٹرویو میں یہ سوال کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی غزہ کے غیر فوجیوں کے فائدے میں ہے یا نہیں ؟ برطانوی سیاستدانوں کا خیال ہے کہ جنگ بندی سے حماس کو آئندہ حملوں کے لئے مسلح اور دوبارہ تیار ہونے کا موقع ملے گا۔
لیبر پارٹی کے سابق رکن پارلیمان ولیم سن نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ " غزہ کے عوام قید میں ہیں ۔ کسی کو بھی غزہ جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ عوام کے گرد حصار کھینچ دیا گیا ہے ۔ ان پر اسرائیلی حکومت مسلسل بمباری کررہی ہے ۔ اس حکومت کا دفاع کیسے کیا جاسکتا ہے جس نے بعض معاملات میں نازیوں سے بھی بدتر عمل کیا ہے۔
ولیم سن نے کہا کہ " ہم اس حقیقت کے شاہد ہیں کہ اسرائیلی حکومت نے ایک ہزار سے زائد بچوں کو قتل کیا ہے۔