Nov ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی عدالت انصاف میں غاصب اسرائیل پر مقدمہ چلایا جائے: اسپین کی وزیر

اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر آیون بیلارا نے غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی اور بین الاقوامی عدالت انصاف میں اس غاصب حکومت پر مقدمہ چلائے جانے کی حمایت کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اسپین کی وزیر برائے سماجی حقوق آیون بیلارا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلسطین اور یورپی ممالک کے دو شہریت رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک کی عدلیہ اور بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

واضح رہے کہ آیون بیلارا اسپین کی ایک سیاست داں ہیں جو فلسطینیوں پر ہونے والے غاصب اسرائیلی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف شدید موقف کی حامل ہیں ۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے سبب مقدمہ چلانا چاہئے۔ آیون بیلارا نے غاصب اسرائیلی حکومت کے حالیہ اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یورپی یونین اسرائیلی حکومت کے لئے ہتھیاروں کا بائيکاٹ اور صیہونی عہدیداروں کا اقتصادی بائيکاٹ کی تائید کریں۔

اسپین کے ایک اور وزیر ایرنے مونترو نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو نشر کی ہے اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نیتن یاہو کو روکنے کی ضرورت ہے انسانیت کے لئے، دفاع کے لئے، جمہوریت کے لئے اور انسانی حقوق کی ضمانت کے لئے غزہ کے خلاف اسرائیل کی منصوبہ بند نسل کشی کے خلاف قدم اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس