چین: عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک، 51 زخمی (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i427663-چین_عمارت_میں_آگ_لگنے_سے_26_افراد_ہلاک_51_زخمی_(ویڈیو)
چین کے شمالی صوبے شانکزی کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran

چین کے شمالی صوبے شانکزی کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر لولیانگ میں کوئلے کی کمپنی کی ملکیت والی عمارت میں آگ چوتھی منزل پر لگی۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 51 افراد کی زخمی ہونے کی خبر ہے جن میں سے بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت میں موجود 63 افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ عمارت میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔