Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • علاقے کو پر امن دیکھنا نہیں چاہتا برطانیہ، بھیجا جنگی بیڑا

انگلینڈ نے اپنا جنگی بیڑا خلیج فارس کی جانب روانہ کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ نے خلیج فارس اور بحر ہند میں علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے رائل نیوی کے جنگی بیڑے کی تعیناتی کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ لندن نے خلیج فارس اور بحر ہند کی طرف علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کے مقصد سے رائل نیوی کا "ڈائمنڈ" جنگی بیڑا بھیجا ہے۔

روئٹرز کے مطابق، لندن نے اعلان کیا کہ یہ جنگی بیڑا، برے اور دشمن عناصر کی طرف سے کشیدگی میں اضافے کی کوشش کو ناکام بنائے گا جو میری ٹائم سکیورٹی میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ ​​میں صیہونی حکومت کی حمایت کی وجہ سے امریکہ نے اپنے دو طیارہ بردار بحری بیڑے بحیرہ روم اور مقبوضہ فلسطین کے قریب تعینات کر دیئے ہیں۔

مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے جسے سینٹ کام کے نام سے جانا جاتا ہے، پیر کی صبح اعلان کیا کہ طیارہ بردار بحری جہاز USS Dwight Eisenhower آبنائے ہرمز سے گزرنے کے بعد خلیج فارس کے پانیوں میں داخل ہوگیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، برطانیہ کے پاس اس وقت خطے میں لنکاسٹر فریگیٹ، تین بارودی سرنگیں اور ایک رائل نیوی کے امدادی بیڑے اور جہاز موجود ہیں۔

ٹیگس