Dec ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ڈبلن سٹی کونسل کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرانے کا اعلان

غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مخالفت کے لئے ایک علامتی اقدام میں ڈبلن سٹی کونسل نے، اس کونسل کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرانے پر اتفاق کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یہ منصوبہ ڈبلن سٹی کونسل کے ممبران کو، انڈیپنڈنٹ گروپ، شین فین، سوشل ڈیموکریٹس، پیوپل بیفور پرافٹ کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔اس کونسل کے ایک رکن سیران پری نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل عام بند ہونا چاہیے، ہم ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کرتےہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو غزہ میں شہریوں کے اندھا دھند قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر ہونے والے عالمی مظاہروں اور عالمی برادری کی نفرت کی پرواہ نہیں ہے، لہذا ہمیں اس غاصب حکومت کی حمایت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں پر دباؤ ڈالتے رہنا چاہئے-

مقامی کونسل کے رکن نولن ریلی نے اس منصوبے کی منظوری کے بعد کہا کہ بے گناہ بچوں، عورتوں اور مردوں پر مسلسل بمباری ناقابل معافی ہے اور جو بھی خطے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرے وہ تاریخ کی غلط سمت میں جا رہا ہے، انڈیپنڈنٹ گروپ شین فین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں لوگوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے صیہونی حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

ٹیگس