غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا صیہونی حکومت کا اعتراف
صیہونی حکومت کی فوج نے گزشتہ روز اپنے درجنوں فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کی فوج نے پیر کی شام کو غزہ میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوج نے اس سے پہلے پیر کی صبح سے دوپہر تک فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں اپنے سات فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس کے باون فوجی غزہ کی زمینی جنگ میں زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد فوجی افسران بھی شامل ہیں- غاصب صیہونی فوج نے بتایا ہے کہ ان میں سے چھے کی حالت خراب ہے۔
صیہونی حکومت کی کفیر بریگیڈ کے کمانڈر آشر بن لولو نے کہا ہےکہ غزہ کی جنگ بہت دشوار اور پیچیدہ ہے۔ فلسطینی مجاہدین ہمارے قریب ہوتے ہیں لیکن ہمیں دکھائي نہیں دیتے- اس نے مزید کہا کہ فلسطینی تحریک استقامت کے مجاہدین اچانک سرنگوں سے نکلتے ہیں اور ہمارے فوجیوں پر فائرنگ کردیتے ہیں۔