امریکہ کا شکریہ، اسرائیل نے امریکا کی فوجی اور سیاسی حمایت کا اعتراف کر ہی لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i428614-امریکہ_کا_شکریہ_اسرائیل_نے_امریکا_کی_فوجی_اور_سیاسی_حمایت_کا_اعتراف_کر_ہی_لیا
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ ہم امریکہ کی فوجی اور سیاسی حمایت کو سراہتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کا شکریہ، اسرائیل نے امریکا کی فوجی اور سیاسی حمایت کا اعتراف کر ہی لیا

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ ہم امریکہ کی فوجی اور سیاسی حمایت کو سراہتے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کی سیاسی، سفارتی اور فوجی حمایت کو سراہتے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآو گیلنٹ نے کہا کہ ہماری فوج کا فرض، عظیم مشن کو مکمل کرنا اور حماس کو تباہ کرنا اور قیدیوں کو واپس لانا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے مزید کہا کہ اس جنگ کی ایک قیمت ہے لیکن ہم جیتیں گے۔

گیلنٹ نے کہا کہ جولانی ڈویژن کی 13ویں بٹالین کے زیادہ تر فوجی 7 اکتوبر کی کارروائی میں مارے گئے۔

سی این این چینل نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ نے 7 اکتوبر سے اب تک 3000 JDAMS میزائل صیہونی حکومت کو بھیجے ہیں۔

پینٹاگون نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے حکومت کے ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اور کانگریس سے اجازت لیے بغیر کم از کم 14 ہزار ٹینک کے گولے صیہونی حکومت کو بھیجے ہیں۔