روس یوکرین جنگ: یورپ کے صرف 10 فی صد افراد کی نظر میں روس کی شکست، 20 فی صد کو روس کی فتح کا یقین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i430861-روس_یوکرین_جنگ_یورپ_کے_صرف_10_فی_صد_افراد_کی_نظر_میں_روس_کی_شکست_20_فی_صد_کو_روس_کی_فتح_کا_یقین
ایک تازہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ یورپی باشندوں میں صرف 10 فی صد کی نظر میں روس کو شکست ہوگی جبکہ اس سے دگنے یعنی 20 فی صد یورپی باشندوں کو یقین ہے کہ روس یوکرین جنگ میں روس فتح مند ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • روس یوکرین جنگ: یورپ کے صرف 10 فی صد افراد کی نظر میں روس کی شکست، 20 فی صد کو روس کی فتح کا یقین

ایک تازہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ یورپی باشندوں میں صرف 10 فی صد کی نظر میں روس کو شکست ہوگی جبکہ اس سے دگنے یعنی 20 فی صد یورپی باشندوں کو یقین ہے کہ روس یوکرین جنگ میں روس فتح مند ہوگا۔

سحرنیوز/ دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع تھنک ٹینک "دی یورپین کونسل آف فارین ریلیشنز" (خارجہ تعلقات کی یورپی کونسل) نے حال ہی میں ایک سروے کرایا ہے جس میں مذکورہ بالا نتائج سامنے آئے ہیں۔

یورپی یونین میں شامل ممالک میں کرائے گئے اس سروے میں 37 فی صد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعہ ہوگا تاہم اس دوران یوکرینی حکومت اپنے ملک کا ایک بڑا حصہ کھو چکی ہوگی۔

سروے میں شامل 41 فی صد لوگوں کی رائے تھی کہ  یعنی نصف سے بھی کم شرکاء کی رائے میں یورپ کو یوکرین پر روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے زور دینا چاہیے۔ اس سروے میں جرمنی فرانس، پولینڈ اور سوئیڈن سمیت 12 یورپی ممالک کے 17,000 سے زائد بالغ باشندوں نے حصہ لیا۔