تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کا مظاہرہ (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i430904-تل_ابیب_میں_نیتن_یاہو_کے_خلاف_صیہونیوں_کا_مظاہرہ_(ویڈیو)
اسرائیلی ميڈیا نےاعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ صیہونی سیکورٹی اہلکاروں نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran

اسرائیلی ميڈیا نےاعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ صیہونی سیکورٹی اہلکاروں نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

سحرنیوز/دنیا: مظاہرے کے دوران صیہونیوں نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور نیتن یاہو کابینہ کو برطرف کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے نیتن یاہو کو اسرائیل کے لئے فتنہ کی جڑ قرار دیا اور حماس کے اختیار میں موجود اسرائيلی قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے بھی اسی طرح کے مظاہرے اس بنا پر کئے جا رہے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کا اب تک خاطر خواہ کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔