Mar ۲۶, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بھیانک حادثہ، مال بردار جہاز بالٹیمور ہاربر پُل سے ٹکرایا

امریکہ میں کوسٹ گارڈ فورس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ جہاز پر سنگاپور کا پرچم لگا تھا، مال بردار جہاز کا نام ڈالی ہے اور وہ 948 فٹ لمبا ہے، یہ جہاز بالٹیمور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوا تھا۔

سحرنیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے بالٹیمور شہر میں پٹاپسکو ندی پر بنے تاریخی ’فرانسس اسکاٹ کی پُل‘ سے آج صبح (منگل) ایک مال بردار جہاز (کارگو شپ) ٹکرا گیا جس سے یہ پُل منہدم ہو گیا اور اس پر موجود متعدد گاڑیاں ندی میں گر گئیں۔

اطلاعات کے مطابق گاڑیوں کے ساتھ ساتھ کچھ افراد بھی ندی میں گر گئے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ پُل منہدم ہونے سے کم از کم 7 افراد اور درجنوں کاریں ندی میں گر گئی ہیں۔

بالٹیمور کے فائر ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں بتایا کہ ایک بڑا مال بردار جہاز منگل کو اس پُل سے ٹکرا گیا۔ امدادی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ٹیگس