Apr ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

امریکا میں فلسطین کے حامیوں نے ایک بار پھر صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے کئے ہيں

سحرنیوز/ دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق کیلیفورنیا اور نیوریارک میں فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے فلسطین کی حمایت میں اور صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں-

اس درمیان فلسطین کے حامیوں نے شیکاگو ہوائی اڈے کے راستے کو بند کردیا جبکہ سن فرانسسکو میں ایک پل کو بھی فلسطین کے حامیوں نے بند کردیا-

امریکا میں مسلسل فلسطین کے حامی مظاہرے کرکے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہيں تاہم امریکی انتظامیہ کی ایماء پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں-

ٹیگس