Apr ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت شہر رفح میں ایک بڑی کارروائی کے لئے خود کو آمادہ کر رہی ہے: آنروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت جنوبی غزہ میں واقع شہر رفح میں ایک بڑی کارروائی کے لئے خود کو آمادہ کر رہی ہے-

سحرنیوز/ دنیا: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے شہر رفح پر اسرائیلی فوج کے ایک بڑے ممکنہ حملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہ لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزیں اس وقت جنوبی غزہ میں پناہ لئے ہوئے ہيں اور تمام رکن ملکوں کا مطالبہ ہےکہ یہ حملہ انجام نہیں پانا چاہئے-لازارینی نے شہر رفح پر فوجی کارروائی کے نظریے کو بہت تشویشناک قرار دیا ہے اور اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کے باشندوں کے لئے خود غزہ میں کوئی بھی جائے امان باقی نہیں بچی ہے کہا کہ عوام میں بہت زیادہ تشویش پائی جاتی ہے کیوں کہ ان کو نہیں معلوم کہ کہاں جائيں اور دشمن فوج کے حملوں سے محفوظ رہیں -

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا کے سربراہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہيں کہ اگر شہر رفح پر حملہ ہوجاتا ہے تو ہزاروں افراد کی جان جائے گی- لازارینی نے اس بات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ممالک یہ چاہتے ہيں کہ آنروا کو سیاسی وجوہات کی بناء پر ختم کردیں تاکہ ایک فلسطینی مملکت کے قیام کی کوششیں کمزور پڑ جائيں کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کو چاہئے کہ اس کا مقابلہ کریں اور آنروا کو ٹوٹنے سے بچائيں- آنروا غزہ میں سب سے بڑا امدادی ادارہ ہے جو فلسطینیوں کو امداد پہنچا رہا ہے-

ٹیگس