Apr ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرہ، صیہونی فوج کا مظاہرین کے خلاف تشدد اور طاقت کا استعمال

غاصب صیہونی حکومت، تل ابیب میں نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف جو قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تشدد اور طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی رات بھی ہزاروں صیہونیوں نے تل ابیب میں مظاہرہ کیا اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتہ طے کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ صیہونی پولیس نے ان مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی پولیس نے لیکوڈ پارٹی کے دفتر کے سامنے سے پانچ مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔ اس سے قبل صیہونی قیدیوں کے لواحقین کی جانب سے تل ابیب میں وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کئے جانے کی رپورٹ ملی تھی۔ صیہونی قیدیوں کے لواحقین نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں نکلنے دیا جانا چاہئے۔ ان لواحقین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے ذریعے سے ہی صیہونی قیدیوں کو رہا کرایا جا سکتا ہے۔

ٹیگس