ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے فلسطین کو ایک ملک کی حیثیت سے سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے
سحرنیوز/دنیا: ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی حکومت نے اپنے بیان ميں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اس نے یہ اقدام پائدار امن کے اہداف کے تحت انجام دیا ہے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا منصفانہ اور اخلاقی امر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسیطن کو تسلیم کرنا فلسطینی عوام کے جائز مطالبات اور اس کی حمایت کا عکاس ہے۔
محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق اہم قرار دیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے پیر کو کہا تھا کہ یورپی یونین کے بہت سے ممالک مئی کے آخر تک فلسطین کو ایک مستقل ملک کی حیثیت سے تسلیم کرلیں گے۔