مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ ٹی وی کا دفتر بند کئے جانے کے بعد اس پراسرائیلی فوج کاحملہ
اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ ٹی وی کے دفاتر بند کر نے کے صیہونی کابینہ کے فیصلے کے بعد اس کے دفاتر پر حملہ کر دیا-
سحرنیوز/ دنیا: اسرائیل کے سرکاری ریڈیو ٹی وی نے صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ ٹی وی چینل کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کابینہ نے بھاری اکثریت سے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ ٹی وی کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ ٹی وی چینل بند ہونے کے بعد پولیس نے شہر بیت المقدس میں الجزیرہ ٹی وی کے دفاتر پر حملہ کیا اور تمام متعلقہ وسائل و سازوسامان ضبط کرلیا
دریں اثنا امریکہ کی پریس ایسوسی ایشن نے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ ٹی وی کو بند کئے جانے کو میڈيا کے لئے یوم سیاہ قرار دیا ہے
ہالیووڈ پریس ایسوسی ایشن نے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ ٹی وی کو بند کئے جانے کے صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے
الجزیرہ ٹی وی اپنے دفاتر بند ہونے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں اپنی نشریات جاری نہیں رکھ سکے گا