May ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ہزاروں ملازمین کی ، طلبا کی حمایت میں ملک گير ہڑتال کی دھمکی

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طلباء کے پرامن دھرنے کو کچلنے کے بعد اس ریاستی یونیورسٹی کے ہزاروں ملازمین نے طلباء کی حمایت میں ہڑتال کی دھمکی دی ہے-

سحرنیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے گیارہ کیمپس میں کام کرنے والے اڑتالیس ہزار ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر گرفتار طلباء، پروفیسرز اور ملازمین کو رہا نہ کیا گیا اور یونیورسٹی نے صیہونی حکومت سے وابستہ کمپنیوں کے ساتھ اپنا تعاون ختم نہ کیا تو وہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

امریکی پولیس نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طلباء کے پرامن اجتماع کی سرکوبی کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس یونیورسٹی کے پچاس طلباء، پروفیسرز اور ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت میں امریکی یونیورسٹی کولمبیا کے طلباء نے اپنا احتجاج شروع کیا تھا جس کا دائرہ امریکی حکام کے جابرانہ اور شدت پسندانہ اقدامات کے باوجود پہلے تو اس ملک کی دیگر یونیورسٹیوں تک پھیلا اور پھر یہ سلسلہ امریکی سرحدوں سے نکل کر دنیا کے دیگر دسیوں ممالک تک جا پہنچا۔ یہاں تک کہ امریکہ کے اتحادی ممالک فرانس برطانیہ جرمنی یا پھر کینیڈا اور آسٹریلیا وغیرہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہے۔

 

ٹیگس