May ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آئندہ ہفتے شہید آیت اللہ رئیسی کی یاد میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ہیلی کاپٹر سانحے کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئندہ ہفتے ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد کرے گی-

سحرنیوز/ دنیا: اقوام متحدہ سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آئندہ جمعرات کو ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر کے حادثے کے دیگر شہداء کی یاد میں تعزیتی پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے اعلان کیا کہ یہ اجلاس جمعرات 30 مئی کو منعقد ہوگا۔ اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین نے نیویارک میں، اس بین الاقوامی ادارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کی موجودگی میں شہید صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 فرانسیس نے جمعرات کی شام نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر میں شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی یاد میں تعزیتی رجسٹر پر اپنے تاثرات لکھ کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا-

یاد رہے کہ 50 سے زائد ملکوں کے مندوبین اور اسی کے ساتھ مختلف عالمی اور علاقائی تنظیموں کے نمائندوں نے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر میں جا کر ہیلی کاپٹر سانحے میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت اور تعزیتی رجسٹر پر اپنے تاثرات لکھ کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا-

 

ٹیگس