افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد طیارہ حادثے میں ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i434248-افریقی_ملک_ملاوی_کے_نائب_صدر_سمیت_10_افراد_طیارہ_حادثے_میں_ہلاک
افریقی ملک ملاوی کے صدر نے لاپتہ طیارے میں سوار نائب صدر 51 سالہ ساؤلوس چیلیما سمیت تمام 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد طیارہ حادثے میں ہلاک

افریقی ملک ملاوی کے صدر نے لاپتہ طیارے میں سوار نائب صدر 51 سالہ ساؤلوس چیلیما سمیت تمام 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے اعلان کیا ہے کہ نائب صدر 51 سالہ ساؤلوس چیلیما کا لاپتا چھوٹے فوجی طیارے کا ملبہ 24 گھنٹے کی مسلسل تلاش کے بعد پہاڑی علاقے کے ایک گھنے جنگل میں مل گیا۔

ڈیفنس فورس کے مطابق نائب صدر کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوا، طیارے کا ملبہ شمالی علاقے میں پہاڑیوں کے نزدیک سے مل گیا۔

ڈیفنس فورس کا مزید کہنا ہے کہ گھنا جنگل اور دھند سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

نائب صدر کو لے جانے والا ایئر فورس کا طیارہ گذشتہ روز اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔

نائب صدر کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے دوسرے شہر موزوزو جا رہا تھا۔