شہید رہبرانقلاب اسلامی کی عظیم الشان آخری رسومات کی تمام تیاریاں مکمل
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453434-شہید_رہبرانقلاب_اسلامی_کی_عظیم_الشان_آخری_رسومات_کی_تمام_تیاریاں_مکمل
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شہید رہبرانقلاب اسلامی کی عظیم الشان آخری رسومات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
(last modified 2026-06-30T14:44:22+00:00 )
Jun ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • شہید رہبرانقلاب اسلامی کی عظیم الشان آخری رسومات کی تمام تیاریاں مکمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شہید رہبرانقلاب اسلامی کی عظیم الشان آخری رسومات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے شہید رہبرانقلاب اسلامی کی قومی سطح پر ہونے والے آخری رسومات کے اجتماعات میں فوج کی شرکت اور انتظامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عظیم الشان آخری رسومات اور تدفین کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ارنا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ رہبر شہید کے جلوس جنازہ کا یہ تاریخی اجتماع صرف ایک قومی پروگرام نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف عالمی احتجاج اور امریکی و صہیونی اتحاد کے جرائم کے خلاف ایک مؤثر پیغام بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی وفادار اور قدر شناس قوم، دنیا بھر میں رہبر شہید کے چاہنے والوں کے ساتھ مل کر اس موقع پر ایک یادگار اور تاریخی منظر پیش کرے گی۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ ایرانی فوج ہمیشہ کی طرح اس قومی موقع پر بھی بھرپور کردار ادا کرے گی۔ فوج ملکی سلامتی کے تحفظ، عوامی خدمات اور بیرونی مہمانوں کے استقبال و انتظامات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے لاجسٹک یونٹ نقل و حمل، ضروری سامان، پینے کے پانی، برف اور دیگر رفاہی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مختلف موکبوں اور زائر سراؤں کو بھی مطلوبہ وسائل مہیا کریں گے۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ زمینی اور فضائی سرحدوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ بری فوج کے اضافی یونٹس سرحدی علاقوں میں تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ فضائی دفاعی نظام ملک کی فضائی حدود کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے دوران فضائی آمد و رفت محفوظ اور منظم رہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel