Jun ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے بارے میں انروا کا سخت انتباہ

انروا نے انتباہ دیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں کے باعث غزہ میں ماحولیات اور حفظان صحت کا المیہ اور بحران کھڑا ہو سکتا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی انروا نے غزہ میں ماحولیات اور حفظان صحت کے حوالے سے المیہ رونما ہونے کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں تیس ہزار ٹن سے زیادہ کوڑوں کا انبار لگا ہوا ہے جس سے ماحولیات اور حفظان صحت کے حوالے سے المیہ رونما ہونے کا خطرہ ہے۔
انروا نے زور دے کر کہا کہ کسی شرط اور پابندی کے بغیر انساندوستانہ امداد کی ترسیل، جنگ بندی اور اسرائیلی حکومت کے حملے بند ہونا، زندگی بحال ہونے کے لئے ضروری ہے۔
انروا نے چند روز قبل بھی غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی ویرانی و تباہی ناقابل بیان ہے اور نصف سے زیادہ مکانات تباہ ہوچکے ہيں۔
انروا کے اعلان کے مطابق غزہ سے ملبہ ہٹانے اور جنگ سے پہنچنے والے نفسیاتی نقصانات سے باہر نکلنے میں بھی برسوں لگ سکتے ہیں۔

ٹیگس