Jun ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • دنیا کی موجودہ صورتحال، مغربی ممالک کی خود غرضی اور تکبر کا نتیجہ ہے: پوتن
    دنیا کی موجودہ صورتحال، مغربی ممالک کی خود غرضی اور تکبر کا نتیجہ ہے: پوتن

روس کے صدر نے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورتحال مغربی ممالک کی خود غرضی اور تکبر کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے روس پر اسٹریٹجک شکست مسلط کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ کسی بھی طرح سے اپنی آمرانہ پوزیشن کو برقرار رکھنے کی امریکی کوششیں، اس ملک کو زوال کی طرف لے جائیں گی۔

پوتن نے اس سلسلے میں جنگ یوکرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ بحران دو ممالک روس اور یوکرین کے درمیان تنازع نہیں ہے بلکہ یہ جنگ مغرب کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کی سفارت کاری کا مقصد، صرف ایک ملک پر الزام لگانا اور اپنی تمام تر طاقت اس پر مرکوز کرنا ہے۔

پوتن نے کہا: روس کو امید تھی کہ یوکرین کا تنازع پرامن طریقے سے حل ہو جائے گا لیکن ماسکو کی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا گیا۔

روس کے صدر نے ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ روس یورپ پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے اور اسلحے کی دوڑ کا جواز پیش کرتا ہے، یورپ کو روس سے خطرہ نہیں ہے بلکہ اصل خطرہ خود امریکہ ہے۔

ٹیگس