نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، مظاہرین پارلیمنٹ میں داخل (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i434509-نیتن_یاہو_کے_خلاف_احتجاج_مظاہرین_پارلیمنٹ_میں_داخل_(ویڈیو)
تل ابیب میں دسیوں مظاہرین صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے اور انہوں نے نتنیاہو کے خلاف نعرے لگاکر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۶:۲۲ Asia/Tehran

تل ابیب میں دسیوں مظاہرین صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے اور انہوں نے نتنیاہو کے خلاف نعرے لگاکر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا

سحرنیوز/دنیا: ایران پرس کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے مسلسل حملوں کے باوجود صیہونی حکومت کو ملنے والی پئے درپئے شکست کے کے بعد صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف لوگوں کا غصہ بڑھتا جارہا ہے - اور آئےدن نتنیاہو کے خلاف مظاہرے ہورہے ہيں - اس درمیان مشتعل افراد نے صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں داخل ہو کر نتنیاہو کے خلاف نعرے لگائے اور حماس کی قید میں اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا- صیہونی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی اور کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہےنتنیاہو کے خلاف مظاہروں میں روز بروز شدت آتی جارہی ہے الگ الگ حصوں میں ان مظاہروں کا دائرہ پھیلتا جارہا ہے